ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہلی میں دل دہلانے والی واردات، ٹیچر نے بیوی اور 3 بچوں کو گلا ریت کر مار ڈالا

دہلی میں دل دہلانے والی واردات، ٹیچر نے بیوی اور 3 بچوں کو گلا ریت کر مار ڈالا

Sat, 22 Jun 2019 21:30:12    S.O. News Service

نئی دہلی، 22 /جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) قومی دارالحکومت دہلی میں ایک دل دہلانے والامعاملہ سامنے آیا ہے۔دہلی کے مہرولی علاقے کے وارڈ 2 میں ایک شخص نے اپنے 3 بچوں اور بیوی کو قتل کر دیا،ملزم شخص نے چاقو سے قتل کیا ہے۔اس کے بعد معصوم بچے کی گلا گھوٹ کر قتل کیا گیا۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔قتل کرنے والے شخص نے ایک نوٹ بھی لکھا ہے، جس میں اس نے قبول کیا کہ اس نے لوگوں کو قتل کیا ہے،وہ پیشے سے ٹیچر ہے اور بچوں کو ہوم ٹیوشن دیتا تھا۔اس واقعہ کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔فی الحال یہ پتہ نہیں چل پایا ہے کہ اس نے اتنا عجیب قدم کیوں اٹھایا،اس شخص کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے،بڑی لڑکی عمر 7 سال، لڑکے کی عمر 5 سال اور سب سے چھوٹی لڑکی کی عمر ڈیڑھ ماہ بتائی جا رہی ہے۔ملزم کا نام اوپیندر شکلا ہے۔اس نے جمعہ دیر رات 1 سے 1.30 بجے کے درمیان تمام قتل کیا۔ مرنے والوں میں ایک لڑکا، دو لڑکیاں اور بیوی شامل ہیں۔پوچھ گچھ میں اس اوپیندر نے خود کو ڈپریشن میں بتایا،جس گھر میں چاروں لوگوں کا قتل ہوا، اسی گھر میں ملزم کی ساس بھی رہتی ہے۔اس نے دیکھا کہ اوپیندر دروازہ نہیں کھول رہا ہے تو اس نے صبح پڑوسی کو اطلاع دی۔اس کے بعد پڑوسیوں نے 100 نمبر پر فون کر پولیس کو اطلاع دی۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو حراست میں لے لیا،اب اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے،ڈی سی پی وجے کمار کے مطابق صبح 7 بج کر 10 منٹ پر پولیس کو قتل کی اطلاع ملی۔اوپیندر شکلا نے تین بچوں اور بیوی کو قتل کیا ہے،اس کی دو بیٹی اور ایک بیٹا ہے،ملزم نے دیر رات چاقو سے تمام قتل کئے ہیں۔اوپیندر بہار کے چمپارن کا رہنے والا ہے۔اوپیندر کے لکھے دو نوٹ برآمد ہوئے ہیں، جس میں سے ایک ہندی اور ایک انگریزی میں لکھا ہوا ہے۔ان نوٹس میں اوپیندر نے لکھا کہ یہ تمام قتل میں نے کئے ہیں،میں اس کے لئے ذمہ دار ہوں۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق اوپیندر کی بیوی ارچنا ذیابیطس میں مبتلا تھی اور اقتصادی تنگی اور ڈپریشن اور قتل کی وجہ ہو سکتی ہے،اس کی سب سے بڑی بیٹی کی عمر 7 سال ہے۔دوسری بیٹی کی عمر ڈیڑھ ماہ اور بیٹے کی عمر 5 سال تھی۔
 


Share: